شادی سادگی سے، ہنی مون پیرس میں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی سادگی سے مگر ہنی مون پیرس میں۔‘

یہ بھی پڑھیے: حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی ہونے کی دعویدار سامنے آگئی

حمزہ اور نیمل آج کل ہنی مون کے لیے فرانس کے شہر پیرس میں موجود ہیں۔ نیمل وہاں سے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر رہی ہیں
شادی کے بعد اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری سے باضابطہ طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حمزہ علی عباسی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ’اکتوبر کے آخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور اُمید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے۔‘