چڑیا گھر میں جانوروں کیلئے ہیلووین پارٹی کا اہتمام

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کدوؤں کے ساتھ دعوت کی گئی۔

ہیلووین تہوار کی مناسبت سے چڑیا گھر میں ہونے والی اس دعوتِ عام میں ٹائیگر، دریائی گھوڑے، بھالو،بن مانس،پینگوئنز،زرافوں اور بندروں سمیت کئی جانوروں کو کدوپیش کئے گئے۔

اس موقع پر جہاں کئی جانورکدو کو اپنے ہاتھوں اور منہ کی مدد سے توڑ کر کھانے میں مصروف نظرآئے، وہیں کچھ جانوروں نے ان کے اندر رکھی جانے والی اشیاء کا لطف اُٹھایا۔

جانوروں کیلئے منعقد کی گئی اس سالانہ ہیلووین پارٹی کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ بھی موجودتھے