سنگاپور، فلائنگ ٹیکسی آزمائشی سروس کا آغاز

ڈرون نما خودکار اڑن ٹیکسی نے دبئی ، جرمنی اور لاس ویگاس کے بعد سنگا پور میں بھی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے
جرمنی کی فرم وولو کاپٹر کی تیار کردہ فلائنگ ٹیکسی نے سنگا پور کے ضلع مرینا بے میں آزمائشی پرواز کی۔

ٹیکسی میں احتیاط کے طور ایک پائلٹ بھی سوار کیا گیا تھا ۔

اڑن ٹیکسی کی پرواز کا شیڈول منگل کو تیز بارش کے باعث کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا ، یہ خودکار اڑن ٹیکسی ڈرون ٹیکنالوجی کو ہی مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے