ذندگی کا خاتمہ کر لیا۔

کراچی آئی آئی چندریگر روڈ پر اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی مینیجر ایڈمن نے مبینہ طور پر عمارت کی گیارہویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی ذندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کراچی آئی آئی چندریگر روڈ پر حبیب بینک پلازہ کے سامنے واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی گیارہویں منزل سے گر کر 60 سالہ ظفر اقبال  ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی ظفر اقبال اسٹیٹ لائف میں ڈپٹی مینیجر ایڈمن اور لیاری کا رہنے والا تھا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ظفر اقبال کے خلاف کچھ محکمہ جاتی انکوائری ہورہی تھی جسکے باعث وہ گزشتہ چند دنوں  سے زہنی دباؤ کا شکار تھے اور انہوں نے بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں