ہم نے ڈھیل دی ہے مگر ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ لوٹنےوالےہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے، لوگوں کی خواہشوں کو بیچنے والےسمجھتے ہیں کہ وہ بری الذمہ ہوگئے، جس مافیا نے لوگوں کو لوٹا اور برباد کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے اس مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے ڈھیل دی ہے مگر ڈیل نہیں کی، جو سمجھتے تھے انھیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج وہ گرفت میں ہیں، احتساب سب کیلئے ہے، کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں اگر نیب کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ ہو تو اسے عبور کریں گے۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ آج تک کسی سینیٹر یا کسی وزیرسےسیاست پر بات نہیں کی، ہمارا سیاست سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، میں یا ادارہ سیاست میں ملوث ہوا تو ہر قسم کی سزاکیلئے تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہوگی، ماضی میں جن سے سوال کرنا مشکل تھا آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں، جنہیں دیکھنابھی مشکل تھا آج وہ کیےکی سزا بھگت رہے ہیں
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ادارے کا دفاع میرے فرائض میں شامل ہے، جب تک میں ہوں میں ادارے کا دفاع کروں گا، نیب کا سیاست سے تعلق نہیں ، احتساب سب کے لیے پریقین رکھتے ہیں، کرپٹ آفیسرز کی نیب میں کوئی جگہ نہیں البتہ دوسرےاداروں کی طرح نیب میں بھی بہتری کی گنجائش ہے، نیب افسران کی تنخواہیں بھی ماشااللہ اچھی ہیں، نیب میں کرپٹ افسر کی جگہ تھی نہ ہوگی اگر کسی افسر کیخلاف شواہد موجود ہیں تو میں ایکشن لوں گا، کوئی کرپٹ افسر سمجھتا ہے کہ میرےپیچھے ہمالیہ ہے تو وہ بھی نہیں بچےگا، مجھ سمیت نیب کے تمام افسران کو لوگوں کی خدمت کرنی ہے، وقت تھوڑا سخت ہے، احتساب کا عمل بڑا مشکل ہے مگر نیب کےلئے صرف دعا کریں ، نیب نے ہمیشہ سخت وقت کا مقابلہ کیا ہےاور کرتےرہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں