اداروں کے خلاف تقریر،مولانا کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی جبکہ درخواست ایڈوکیٹ شاہ جہان نے دائر کی تھی۔ عدالت نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی مولانا فضل الرحمان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہےجبکہ حکومت آزادی مارچ کو روکنےکے لیے متحرک نظر آ رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں