دی رائز آف اسکائی واکر‘ کا فائنل ٹریلر جاری

سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ فلم کے نویں سیکویل، دی رائز آف اسکائی واکر کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیاہے
دی رائز آف اسکائی واکر‘میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ ولن، پال پٹائین کی واپسی بھی دکھائی گئی ہے۔

اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن2015 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

اسٹار وارزسیریز کی آخری اور تیسری فلم دی رائز آف اسکائی واکر کو رواں برس 20دسمبر تک ریلیز کیا جائیگا