سندھ اسمبلی نے چشمہ جہلم لنک کینال پر ہائیڈرو پاور منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظور کرلی

سندھ اسمبلی نے چشمہ جہلم لنک کینال پر ہائیڈرو پاور منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظور کرلی۔۔۔ اپوزیشن ارکان نشستوں سے کھڑے ہوکر شور شرابہ کرتے رہے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔۔۔ مراد علی شاھ نے شہر میں بڑہتے اسٹریٹ کرائم پر بھی اعتراف کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن عزیز جونیجو نے چشمہ جہلم لنک کینال پر ہائیڈروپاور منصوبے کی اجازت ملنے پر قراداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور منظور کرلیا، اپوزیشن ارکان کوبات کرنے کی اجازت ناملنے پر سیخ پاء ہوگئے ایوان شورشرابے کی نظرہوگیا

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے حسب روایت قرارداد کی حمایت تو کی لیکن اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی
فردوس شمیم نقوی۔۔۔۔۔ساٹ
سید مراد علی شاھ کا کہنا تھا کہ چشمہ جہلم لنک کینال پر کوئی ہائیڈرو پاور منصوبہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے فیصلے کے تحت ارسا میں وفاق کا سندھ سے نمائندہ مقرر کیا جائے

ایم ایم اے کے سید عبدالرشید نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کردیا

سید مراد علی شاھ نے کراچی میں بڑہتے اسٹریٹ کرائم پر تشویش ظاہر کردی کہا کہ حکومت اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کے اقدامات کررہی ہے لیکن وفاقی حکومت موبائل چوری کے معاملے میں صوبے سے تعاون نہیں کررہا