وزیراعلیٰ سندھ کی ایک ماہ کی صفائی مہم

* اس مہم میں کل 9 لاکھ 79 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا گیا

* شرافی گوٹھ جی ٹی ایس پر 4 لاکھ 55 ہزار کچرا پہنچایا گیا

* روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 54 ہزار 437 ٹن کچرا اٹھایا گیا

* سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے عارضی جی ٹی ایس سے اپنی روزانہ کے کام کی بنیاد پر 74 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا

* کراچی صفائی مہم کے دوراں جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائیٹ تک 2 لاکھ 95 ہزار 563 ٹن کچرا پہنچایا

* وزیراعلیٰ سندھ کے صفائی مہم کے دوراں چھوٹے بڑے نالوں کو بھی صاف کیا گیا

* صفائی مہم کے دوراں بیشتر علاقوں میں صفائی کے بعد درخت بھی لگائے گئے

* اسی صفائی مہم کے دوران کسی حد تک تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا

* وزیراعلیٰ سندھ کی صفائی مہم کے دوراں شاہراہ فیصل سے قائدآباد تک کے پلوں پر وائیٹ واش کیا گیا

* وزیراعلیٰ سندھ کی صفائی مہم کے دوران واٹر بورڈ نے گٹروں کی صفائی کے کام کا بھی آغاز کیا

* یہ صفائی مہم کے اختتام پر اب ڈی ایم سیز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اس صفائی کو جاری رکھے گی

* اب اس شہر کو گندگی سے بچانا اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرے، وزیراعلیٰ سندھ

* شہر میں صفائی ہونے سے پہلے کے ماحول اور اب کے ماحول میں واضح فرق نظر آ رہا ہے، سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

CM- house- released- some- pix- with- the- claims- that -government -cleaned- all- six -districts -through- its- campaign- going -on. People- invited- to- confirm- whether -it -clean- or- not?