پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھول رہے ہیں: وزیراعظم

کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کھول دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں، کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔عمران خان نے کہا منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے ، قبل ازیں بدھ بھکشوئوں نے بھی پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں