لانگ ٹرم منصوبہ جماعت اسلامی پاکستان 2020 تا 2033.

گذشتہ رات محترم مسعود اعجازی بھائی سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی دفتر میں ملاقات ہوئی۔ یہ انفرادی نہیں اجتماعی ملاقات تھی جسمیں پروفیسر ابراہیم صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم راشد نسیم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان بھی موجود تھے۔ موضوع تھا لانگ ٹرم منصوبہ جماعت اسلامی پاکستان 2020 تا 2033. مسعود اعجازی بھائی امریکہ سے پاکستان دو ماہ کیلئے تشریف لائے ہیں اور اسی منصوبے میں مصروف ہیں۔ مسعود اعجازی بھائی اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن رہے ہیں اور گورنمنٹ کالج حیدرآباد کی یونین کے منتخب صدر بھی۔ وہ احمد جمال اعجازی کے چھوٹے اور ڈاکٹر محمود اعجازی کے بڑے بھائی ہیں۔ یہ دونوں بھی جمعیت کے رکن اور جماعت کی ذمہ داریوں پر رہے۔ مسعود بھائی نے IBA سے MBA کیا ہے اور کراچی یونیورسٹی سے جرنلز م میں ماسٹرز۔ امریکہ سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے اور Strategic Planning اور Change Management کے استاد رہے ہیں۔ اکنا اور جماعت اسلامی سعودی عرب اور جماعت اسلامی پاکستان سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ راشد نسیم صاحب کی لانگ ٹرم پلاننگ کی ٹیم میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ مسعود اعجازی بھائی کے حسب نسب کو بیان کرنیکے لئے تنگ دامانی آڑے آرہی ہے۔ مختصر یہ کہ ہم اعجازی فیملی کے مرید ہیں۔ لانگ ٹرم پلاننگ میں مسعود بھائی کے علاوہ نسیم ظفر ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی ڈاکٹر شاہد رفیق جیسے تجربہ کار ماہرین صاحبان تقوی جہان دیدہ لوگ شامل ہیں۔ میری امید اور دعا ہیکہ یہ ٹیم راشد نسیم صاحب کی قیادت میں ایک لاجواب قابل عمل منصوبہ تیار کرے جو جماعت اسلامی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے۔ جماعت کی ستر سالہ تاریخ میں دو پنج سالہ منصوبے پہلے بھی بن چکے ہیں۔ یہ دونوں منصوبے آج بھی تاریخ جماعت کا حصہ ہیں اللہ کرے یہ لانگ ٹرم منصوبہ صرف ایک اچھے Document کا اضافہ نہ ہو بلکہ گیم چینجر کا کردار ادا کرے آمین ثم آمین

By-Meraj -Siddiqui



اپنا تبصرہ بھیجیں