وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ لیاری کے مختلف علاقوں کے دورے پر

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ لیاری کے مختلف علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے. سیکرٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، چئیرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک فیاض ، کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی، پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں. وزیر بلدیات نے لیاری میں سڑکوں کے جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دی. صوبائی وزیر نے چاکیوڑہ میں آر او پلانٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر مطلوبہ مقدار میں پانی کی عدم دستیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا. سیکرٹری بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طور پر لیاری کے تمام آر او پلانٹس کو مطلوبہ مقدار میں پانی کی دستیابی کے احکامات جاری کئے. لیاری میں عوام کی جانب سے سیوریج کے مسائل حل نہ ہونے پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ ایکس ای این کی سرزش کی اور جن جن علاقوں میں سیوریج کی نکاسی کے مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دی. صوبائی وزیر نے لیاری کی مختلف تنگ گلیوں میں موٹرسائیکل پر سوال ہوکر وہاں کا جائزہ لیا اور چئیرمین ڈی ایم سی ساؤتھ کو ہدایات بھی جاری کی. لیاری پیپلزپارٹی کا گھر ہے اور 2018 کے انتخابات میں جس طرح یہاں آسمانی مخلوق نے عوامی ووٹوں کے ساتھ ناانصافی کی اس سے سب اب اچھی طرح واقف ہوچکیں ہیں. سید ناصر حسین شاہ میں اپنا کیمپ آفس لیاری میں قائم کررہا ہوں. جہاں سیکرٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے نمائندے بھی موجود رہیں گے. سید ناصر حسین شاہ لیاری کے حوالے سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں اور یہاں ہم نے ترقیاتی کام شروع کئے ہوئے ہیں اور مزید ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز بھی کیا جارہا ہے. ناصر حسین شاہ لیاری کے عوام کے مسائل کا حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے. ناصر حسین شاہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بعد ازاں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں شرکت کے پہنچ گئے. صوبائی وزیر نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکورٹی سمیت تمام امور کا جائزہ لیا




اپنا تبصرہ بھیجیں