اخلاق احمد صاحب دنیائےصحافت/ اُردو ادب کے اُفق پرایسا چمکتا دمکتا ستارہ

20 اکتوبر اخلاق احمد صاحب کی پیدائش کا دن۔ سالگرہ مبارک سر اخلاق احمد صاحب دنیائےصحافت/ اُردو ادب کے اُفق پرایسا چمکتا دمکتا ستارہ ہیں جن کی شخصیت میں خودنمائی سے دوری، دھیمہ پن، سادگی ،خلوص ،سچائی مگر بے تکلفی جیسی خصوصیات انہیں ممتاز کرتیں ہیں۔زمانہ طالب علمی ہی سے ادبی سرگرمیوں میں بہت متحرک تھے ۔ انکے افسانوں/ شورٹ اسٹوریز کے مجموعے شائع ہوکر خوب مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، انکا قلم خوابیدہ ذہن کو بیدار کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ کہیں انکے اندازِ بیان میں تیزی،تندی، حقیقت پسندی، شوخی اور طنز بھی نمایاں ہوتا ہے۔ سب رنگ ڈائجسٹ سے باقاعدہ لکھنے کے سلسلے کو با خوبی نبھاتے ہوئے اسٹار مارکیٹنگ اور منہل ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو ہیڈ کرنے تک ہر محاذ پر کامیابی کے سفر کو اگے بڑھاتے ہوئے اخلاق احمد صاحب کیلئے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپ کو صحت مند زندگی خوشیوں کے ساتھ دیکھنا نصیب فرمائے آمین -by-kashif-grami-

اپنا تبصرہ بھیجیں