ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی

کراچی (     )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اورجلوس سے قبل مرکزی جلوس کے راستوں اور شہر کے مختلف علاقوں میںقائم سبیلوں کا دورہ کرکے فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کا جائزہ لیا ، چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبائی وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی خصوصی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کی جانب سے امام بارگاہوں،مساجد ،مجالیس ،جلوس کے راستوں سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں قائم سیبلوںو استقبالیہ کیمپوں کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ،واٹربورڈکے سیورکلینگ ایکویپمنٹ اینڈسروسز ورکشاپ ڈویژن کا عملہ اور جیٹنگ راڈنگ سیورکلینگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس مختلف اضلاع میں نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کیلئے بغیر کسی وقفہ کام کرتے رہے ،کئی علاقوں میں سیوریج اوورفلو کے خاتمہ کیلئے دھنسنے والی سیوریج لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل بھی کیا گیا ، اہم پمپنگ اسٹیشنوںسمیت شہر بھر میں قائم 160سے زائدواٹرڈسٹری بیوشن اور سیوریج کے پمپنگ اسٹیشن بھی معمول کے مطابق کام کیا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر شہر کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور شہر کے مختلف علاقوں میںقائم سبیلوں استقبالیہ کیمپوںکا دورہ کرکے فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے موقع پر موجود واٹربورڈ کے افسران وانجینئرز کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں، ایم ڈی واٹربورڈشہر میںبرآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ رہے، واٹربورڈ کے سیورکلینگ ایکویپمنٹ اینڈسروسز ورکشاپ ڈویژن کا عملہ اور جیٹنگ راڈنگ سیورکلینگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس مختلف اضلاع میں نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کیلئے بغیر کسی وقفہ کام کرتا رہا ،ایگزیکٹیوانجینئرایس ای اینڈ ایس ڈپارٹمنٹ نے اپنی نگرانی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اور اتوار کو بعض علاقوں میں اچانک ہونے والے اوورفلوسدباب کیا ،سپرنٹنڈنگ انجینئر اورنگی اور سائٹ نے اپنے متعلقہ علاقوں خصوصا شاہراہوں پر کھلے مین ہولز پرڈھکن رکھنے کا کام مکمل کیا،ایس ای گلشن ،گلستان جوہر وجمشید ٹاو ¿ن نے عملے کی مدد سے مختلف مقامات پر لائن لیکیجزکے خاتمہ کا کام سرانجام دیا ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز ساو ¿تھ صدر، لیاری ،لیاقت آباد و نارتھ کراچی محرم کے جلوس کے ساتھ رہے اور راستوں کو نکاسی آب کے مسائل سے پاک کردیا ،ایس ای بلدیہ،لانڈھی ملیر ، ملیرماڈل زون نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے نکاسی آب کی شکایات معلوم کرکے ان کے تدارک کیلئے اقدامات کیئے ،واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کی جانب سے شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کے فوکل پرسن نے اپنی نگرانی میں نشتر پارک سے نکلنے والے جلوس کے راستوں میں قائم سبیلوں ،استقبالیہ کیمپوںاور چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروںکو بھی ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی،مزید برآں واٹربورڈ کے عملہ نے رحیم خان جوکھیو گوٹھ یوسی ون ماڈل زون کے قریب ہفتہ کی رات اچانک ہونے والے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،خالد بن ولید روڈ پرپانی کی لائن میں پیدا ہونے والے رساو ¿ کو لائن کی مرمت کرکے بند کردیا گیا ہے،جعفر طیار سوسائٹی کی لائنوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کیا گیا ،ماڈل ٹاو ¿ن یوسی ون رینجرز ہیڈکوارٹرز کے قریب لائنوں کی صفائی کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ،بہار کالونی لیاری کی سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کے ذریعہ علاقہ میں سیوریج اوورفلو کی شکایت ختم کی گئی ،شاہ فیصل کالونی میں واٹربورڈ کے ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے عملے نے نکاسی آب کا درینہ مسئلہ حل کیا ،بولٹن مارکیٹ کے قریب ایم اے جناح روڈ پر اچانک ہونے والے سیوریج اوورفلو کے خاتمہ کیلئے دھنسنے والی سیوریج لائن ہفتہ واتوار کی درمیانی شب ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کی گئی,میٹروویل سائٹ ٹاو ¿ن میںٹوٹنے والے سیوریج مین ہولز کی مرمت اور نئے گٹرتعمیر کیلئے گئے ۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.10.19 ´(31,20, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

| | Virus-free. www.avast.com |

اپنا تبصرہ بھیجیں