جہان مسیحا ادبی فورم کا علم فیسٹیول 26 اکتوبر سے شروع ہوگا

نءی نسل میں کتب بینی کا شوق بیدار کرنے کے لیے میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔پریس کلب میں ادبی فورم کے منتظمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد اور تفصیلات سے آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق جہان مسیح ادبی فورم کے تحت ہفتہ 26 اکتوبر صبح دس بجے صوبے کی معزز شخصیات علم فیسٹیول کا افتتاح کریں گی جہان مسیح ادبی فورم ادبی ذوق رکھنے والے طلبا ڈاکٹرز اور ادیبوں کا ایک فعال فورم ہے ملک کے نامور ڈاکٹرز ادیب شاعر اس فورم کا حصہ ہیں جہان مسیح ادبی فورم کی سربراہی اس وقت ملک کے نامور دانشور شاعر ادیب پروفیسر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کر رہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں معروف محقق اور ادیب خواجہ رضی حیدر انجمن ترقی اردو کے صدر واجد جواد ،باری میاں فرنگی ڈاکٹر طاہر مسعود پروفیسر سحر انصاری ڈاکٹر سعید منہاس اجمل سراج ڈاکٹر اقبال پیرزادہ ڈاکٹر اعجاز ،ڈاکٹر اقتدار توثیق ڈاکٹر سلمان پیرزادہ ڈاکٹر شیر شاہ سید ڈاکٹر طاہر حسین ڈاکٹر مظہر عباس ڈاکٹر فرخ ابدالی ڈاکٹر فصاحت اللہ حسینی ڈاکٹر ٹیپو سلطان اور بے شمار ادبی ذوق رکھنے والے اصحاب شامل ہیں جہان مسیح ادبی فورم مختلف تقریبات منعقد کرتا رہتا ہے ۔




اپنا تبصرہ بھیجیں