حقیقات مکمل ہونے تک وائس چانسلر اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے

طلبہ اتحاد کی پہلی کامیابی – وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ایف آئی اے کی انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے دستبردار۔اُنکی جگہ پر پروفیسر محمد انور پانیزئی قائم مقام وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی تعینات نوٹفکیسشن جاری
یونیورسٹی سکینڈل سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل ہونے تک وائس چانسلر اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے ان کے اختیارات معطل کر دیے ہیں۔  مگر یاد رکھیے، یہ محض ایک زینہ ہے اس منزل کا، جس کی طرف ابھی سفر آغاز ہوا ہے۔ اتوار کے دن گورنر ہاؤس سے اس حکم نامے کا جاری ہونا دراصل کل کے دھرنے اور طلبہ احتجاج کو ڈفیوز کرنے کی کوشش ہے۔ کل کا دھرنا لازماً ہونا چاہیے اور اب زور تین اہم مطالبات پر ہونا چاہیے: – ایف آئی اے کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں وی سی سمیت اس سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کی نوکریوں سے برخاستگی اور سزائیں – یونیورسٹی سے سکیورٹی فورسز کی غیر ضروری چھاؤنیوں اور چیک پوسٹوں کا خاتمہ – آخری اور سب سے اہم، طلبہ یونینز کی بحالی  اور اس مطالبے پر عمل درآمد کے بغیر کوئی بات چیت قابلِ قبول نہیں ہونی چاہیے۔ اتحاد، جدوجہد، آخری فتح تک!!



اپنا تبصرہ بھیجیں