ماں بننے کے بعد زندگی نہیں رکتی، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بن جانے کے بعد زندگی نہیں رک جاتی۔
بھارتی جریدے ’ ایل آفیشیل ‘ کو ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’اپنے خواب خود کو یاد دلاتے رہیں اور ماں بن جانے سے زندگی نہیں رکتی ہے، ماں بننے کا عمل زندگی کو بدل ضرور دیتا ہے لیکن آخر میں وہی ہوتا ہے جو آپ چاہتے ہیں، ماں بننے کے بعد اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ایک اچھی ماں نہیں ہیں
انہوں نے کہا کہ اچھے اور بُرے دن آتے جاتے رہتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہیں، آپ کو بس اچھی نیت سے سب کام کرنے ہیں اور خود سے سچ بولنا ہے۔

انٹرویو کے آخر میں ثانیہ نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ اپنے آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ جب آپ والدین بن جائیں تو زندگی نہیں رکتی، اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو پہلے سے زیادہ مضبوظ بنائیں اور خود کے ساتھ کبھی نہ انصافی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب و ثانیہ مرزا کی حسن علی اور ان کی دلہن کیلئے پر تکلف دعوت

اگر آپ تھک گئے ہیں تو کچھ دنوں کے لیے کام سے بریک لیں اور آرام کریں، کچھ دنوں میں سب اپنی صحیح جگہ پر آجائے گا۔