نعیم الحق اور صحافی عارف حمید بھٹی کے درمیان صلح ہوگئی

لڑائی ختم، وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق اور صحافی عارف حمید بھٹی کے درمیان صلح ہوگئی، دونوں افراد کے درمیان صلح کروانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اہم کردار ادا کیا، نعیم الحق پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نعیم الحق اور عارف حمید بھٹی کے درمیان صلح ہوگئی۔
۔ صلح کروانے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ نعیم الحق نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ عارف حمید بھٹی کیساتھ میٹنگ بہت اچھی رہی، ہمارے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ ختم ہوگئی ہے جو بنیادی تنازعےکا باعث بنی۔ واضح رہے کہ عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ “پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے چوتھےفلور پر کمروں کے اندر جو ہو رہا ہے وہ میں بیان ہی نہیں کر سکتا ، نعیم الحق کے اوپر والے اور نیچے والے کمرے میں کون نام بدل کر رہائش پذیر ہے۔

چند دن پہلے خان صاحب نے انہیں برا بھلا کہا کہ پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں میں تو یہ کام نہ کیا کرو۔ عارف حمید بھٹی نے کھل کر بات نہیں کی لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ یہ کہنا چاہتے ہوں کہ نعیم الحق کی سرپرستی میں پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں غیر اخلاقی جنسی کام ہورہا ہے جس پر نعیم الحق نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کررہا ہے۔ اس نے اب تک جو بھی کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور بکواس ہے ۔ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اسے شراب نوشی اور جھوٹ سے چھٹکارا م

اپنا تبصرہ بھیجیں