دھرنے کا واحد مقصد نواز اور زرداری کو ریلیف دلوانا ہے, فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ دھرنے کا واحد مقصد نواز شریف اور آصف زرداری کو ریلیف دلوانا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی سوچ سمجھ کر بنائی اس کا مینڈیٹ وسیع ہے، مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ کیا ہے ابھی تک سمجھ نہیں آیا، مذاکراتی کمیٹی سب سے مل کر سمجھے گی کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے، انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ ہے تو اس پر پارلیمانی کمیٹی موجود ہے جسے اپوزیشن نے ہی غیرفعال کیا ہوا ہے دھرنے کا واحد مقصد نواز شریف اور آصف زرداری کو ریلیف دلوانا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی پس پردہ مولانا صاحب کے دھرنے کو سپور ٹ کررہی ہیں، الیکشن میں جے یو آئی ایف کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، جے یو آئی ایف پچاس سیٹوں پر الیکشن لڑ کر سات آٹھ سیٹیں جیتتی ہے۔
اپوزیشن کا بنیادی مقصد احتساب کے عمل پر سمجھوتہ کروانا ہے، نیب قانون میں پلی بارگین کی شق موجود ہے اپوزیشن اس کی طرف آئے، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بیٹھ کر حلوہ کھائیں گے اور سمجھیں گے کہ وہ چاہتے کیا ہیں ، میٹھے پر بات ہو تو کچھ میٹھی میٹھی باتیں ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں