14میں سے 11کرکٹ سیریز میں کامیابی کےباوجود سرفراز احمدکو قیاوت سے ہٹاناتعصب کاشاخسانہ ہے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان

سرفراز احمد کو کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر ایم کیو ایم بھی برہم،سینئر ڈپٹی کنونئیر عامر خان کہتے ہیں بین الاقوامی رینکنگ میں ٹیم کو پہلے نمبر پر پہنچانے والے کپتان کو ہٹاکر ٹیم کے حوصلے پست کئے گئے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا چودہ میں سے گیارہ سیریز میں کامیابی کے باوجود سرفراز احمد کو قیاوت سے ہٹاناتعصب کاشاخسانہ ہے۔ عامر خان نے کہا ماضی میں بھی قاسم عمر سمیت متعدد کھلاڑیوں کو تعصب کا نشانہ بناکر ضائع کیا گیا۔ عامر خان نے مطالبہ کیا کہ سرفراز احمد کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ قومی ٹیم کا وننگ کامبنیشن برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں