حساس ادارے کاحلیہ اپناکرمہلک نشے کی ترسیل میں ملوث دوملزمان کوگرفتار

کورنگی میں پولیس ان ایکشن،،قیوم آبادکے قریب کارروائی میں مہلک نشے کی ترسیل میں ملوث دوملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ نے پریس کانفرنس میں بتایاملزم فہد بلوچ اورنوازتعلیمی اداروں اور ڈانس پارٹیوں میں آئس فروخت کرتے تھے،،ملزمان منشیات برآمد بھی کی گئی  ایس ایس فیصل عبداللہ نے مزیدبتایا،دوسری کارروائی میں تین اسٹریٹ کرمنل اسد،امانت اور کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ  منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار اشرف کوبھی گرفتارکیاگیاہے، جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے علاوہ محکمہ کہ کالی بھیڑوں کے خلاف چھان بین کی گئی تو کورنگی میں تعینات دواے ایس آئی،ایک ہیڈکانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کومعطل کرکے تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں