برطانوی شہزادے اور شہزادی کو کراچی آنے سے کس نے روکا ؟

برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اسلام آباد چترال اور لاہور کا بھرپور دورہ کرنے والے برطانوی شاہی جوڑے کو کراچی جانے سے کس نے روکا ؟کیا برطانوی شاہی جوڑا کراچی جانا ہی نہیں چاہتا تھا ان کے شیڈول میں کراچی اور سندھ کے کسی شہر کا دورہ شامل نہیں تھا یا ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ؟بعض حلقے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کہ ماضی میں جب ملکہ برطانیہ کراچی ہوسکتی ہیں تو اب شہزادی اور شہزادہ کراچی کیوں نہیں آتے ؟شہزادی ڈیانا بھی پاکستان آئی تھی تو کراچی کا دورہ ان کے شیڈول میں نہیں تھا ۔کیا برطانیہ نے کراچی کو اہمیت دینا کم کردی ہے یا شاہی جوڑی کے لیے کراچی کو ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا کیا کسی بڑی و ی آئی پی شخصیت کے دورہ پاکستان کے دوران اسے کراچی کی سیر کرانا میں زبانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ؟اگر وی آئی پی شخصیات کو اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ چترال تک بھائی فازۃ سفر کرایا جا سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی تجارتی اور سب سے بڑے آبادی والے شہر میں ایسے مہمانوں کو نہیں لایا جاتا ۔کیا یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی یا صوبائی حکومت کی نالائقی ؟یا سب سے بڑے شہر کے منتخب میئر کراچی وسیم اختر  کی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی ؟کراچی کے شہری یہ سوال ضرور پوچھتے رہے ہیں کی آخر کیا وجہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو کراچی کی سیر کرانے کی کوشش نہیں کی ؟اس سوال کا جواب ملنا چاہیے کہ آیا برطانوی شاہی جوڑے نئیں کراچی آنے سے انکار کیا یا میزبانوں نے انہیں کراچی لانے سے گریز کیا ؟



اپنا تبصرہ بھیجیں