25000گیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ

ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پرواٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے جمعہ کے دن شاہراہ فیصل کے قریب محمد علی سوسائٹی میں قائم ایک دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف نیوی کے فائرباو ¿زرز کو 25000گیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیئے ،ڈپٹی کمشنر شرقی کے کنٹرول روم سے اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربور ڈانجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا اس دوران ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا تھا، واٹربورڈ کی جانب سے فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر ٹینکرزپہنچائے جانے کے باعث آگ پر جلد قابو پانا ممکن ہوا ،واٹربورڈ ہائیڈرنٹس اینڈٹینکرزسیل کے افسران فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر پہنچ گئے اور فائرباو ¿زرز کو پانی کی فراہمی کیلئے جاری واٹربورڈ کے آپریشن کی نگرانی کی