زرداری لیگ کو چاہئے تھا کہ سانحہ کارساز اور محترمہ بینظیر بھٹو شھید کے اصل کرداروں کو منظر عام پر لاتے

راچی ( اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نےکہا ہے کہ زرداری لیگ کو چاہئے تھا کہ سانحہ کارساز اور محترمہ بینظیر بھٹو شھید کے اصل کرداروں کو منظر عام پر لاتے اور بلاول زرداری کارکنوں کو سڑکوں پر رقص کروانے کے بجائے سانحے میں شہید ہونے والوں کے گھروں پر جاکر ان سے دکھ بانٹتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شہروں سے آئے ہوئے پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز پر ہمیں بھی دکھ ہے مگر بلاول زرداری کو چاھیے تھا کہ کارکنوں کا سڑکوں پر بھنگڑے اور رقص دیکھ کر خوش ہونے کے بجاے ان شھیدوں کے گھروں پر جاکر انکے والدین بہنوں اور بھائیوں کے آنسو پونچھتے ،انہوں نے مزید کہا کہ شھیدوں کے ورثاء سمیت پوری قوم بلاول زرداری سے یہ سوال کررہی ہے کہ سانحہ کارساز اور سانحہ راولپنڈی کے قاتل اور محرکات ابھی تک کیوں نہی پکڑے جاسکے ہیں 12سالوں سے آپ حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں،5سال آپ کے وزیر اعظم اور صدر آپ کا والد آصف زرداری رہا ہے،مگر افسوس کی بات ہے کہ شاید یہ زرداری لیگ کی ایجنڈا میں شامل نہیں ہے ان وجوہات کہ بنا پر آج لاڑکانہ کی عوام نے زرداری لیگ کو مسترد کردیا ہے چونکہ لاڑکانہ کی عوام باشعور ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو اپنی ماں کے قاتلوں کو ابھی تک بی نقاب نہیں کرسکا ہے سوائے لوٹ کھسوٹ کےوہ ہمارے لیے کیا کرینگے