پاکستان تحریک انصاف ملک کی اکانومی کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں مصروف عمل ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملک کی اکانومی کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں مصروف عمل ہے ، مشکل وقت میں عوام کا ساتھ ہے ،ان خیالات کااظہارگورنر سند ھ عمران اسماعیل نے بخاری گروپ آف کمپنیزانٹر نیشنل (BGC)کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کی قیادت میں ملاقات کے دوران کی ، اس موقع پر خرم شیرزمان اور بی جی سی گروپ سے اسپائرورلڈ انویسمنٹ کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید معاذالحق بخاری ،پراجیکٹ منیجر منور حسن ہمدانی ، اینکر پرسن شازیہ ، عبداللہ ،سینئر صحافی اطہرجاوید صوفی شامل تھے، انہوں نے کہا قومی معیشت کے لےے صنعت کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ویژن پر کام کررہے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان نے بھی صنعت کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لےے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسپائرورلڈ انویسمنٹز اور بی جی سی کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ،بخاری گروپ آف کمپنیزانٹر نیشنل کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی اسپائر ورلڈ انویسمنٹز پاکستانی کمپنی بی جی سی کے ہمراہ ” 48فلیگ ایکسپو“ ابوظہبی میںانعقاد کرنے جارہے ہیں ، اسپائر ورلڈ انویسمنٹزکے سی ای او سلطان جہانگیر کی جانب سے سید امتیاز الحق بخاری نے گورنر سندھ کو ” 48فلیگ ایکسپو“کا دعوت نامہ بھی دیا اور یادگاری شیلڈ بھی دینے کا اعلان کیا۔