وزیراعلی سندھ نے صوابئی کابینہ کا اہم اجلاس تیئس اکتوبر کو طلب کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ نے صوابئی کابینہ کا اہم اجلاس تیئس اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے کابینہ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں امن وامان خصوصا اسٹریٹ کرائم، پولیس میں خواجہ سراؤں کے پانچ فیصد کوٹے، کراچی میں بی آر ٹی لائنز کے لئے کرائے کی منظوری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائیگا۔