حکومت سندھ نے امن ایمبولینس سروس کو گرانٹ جاری کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حکومت سندھ نے امن ایمبولینس سروس کو گرانٹ جاری کردی گئی وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد امن ایمبولینس سروس کی انتظامیہ کو سترہ کروڑ ستانوے لاکھ سے زائد کی گرانٹ کا چیک جاری کردیا گیا ہے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز امن ایمبولینس سروس کے لئے گرانٹ منظور کی تھی امن ایمبولینس سروس کی انتظامیہ کو گرانٹ کا چیک فراہم کردیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ امن ایمبولینس کی سروس کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائیگا۔