مینگروز کے جنگلات کی غیر قانونی فروخت پر وزیر جنگلات و بلدیات کا چھاپہ، گودام سیل، متعلقین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

پریس ریلیز/صوبائی وزیر بلدیات

مینگروز کے جنگلات کی غیر قانونی فروخت پر وزیر جنگلات و بلدیات کا چھاپہ، گودام سیل، متعلقین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

مینگروز کے جنگلات آبی حیات کی افزائش نسل اور سمندری طوفان کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ

کراچی (18 اکتوبر): وزیر جنگلات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مینگروز کے جنگلات آبی حیات کی افزائش کے لیے ھیچیری کا کام انجام دینے کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لہٰذہ ان جنگلات کو نقصان پہچانے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہر کے جنگلات کو کاٹنے والوں اور ان لکڑیوں کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ ہدایت انھوں نے آج کراچی کے ضلع جنوبی میں مینگروز کی جنگلات کی لکڑیوں کی فروخت کی اطلاع پر متعلقہ گودام میں چھاپہ کے موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران کو دیں۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ اور جنگلات کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر جنگلات و بلدیات نے شہر کے جنگلات کی پوری چھپے وغیرقانونی کٹائی اور ان لکڑیوں کی فروخت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ شہر کے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور فروخت کو روکنے کے سخت اقدامات کیئے جائیں ارو اس کا روبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مینگروز کے جنگلات کی کٹائی کرکے ان زمینوں پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے جائیں اور غیر قانونی قابضین سے جنگلات کی زمین واگزار کروا کر وہاں پر دوبارہ مینگروز کے جنگلات قائم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نا صرف مینگروز کے جنگلات بلکہ موسمیاتی تغیرات کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے سلسلے میں کراچی میں اربن فاریسٹری پالیسی کے تحت جنگلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اور شہر میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ شہری جنگلات کےسلسلے میں کام کرنے والی این جی اوز کی بھی حکومت حوصلہ افزائی کررہی ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات بھی جاری ہے۔ شجرکاری کے حوالے سے کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کام کرنا ہوگا اور اس مہم کو اپنانا ہوگا۔
ہینڈآؤٹ (ایم ایس ایس)
محمد شبیہ صدیقی
ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ و تعلقات عامہ
صوبائی وزیر بلدیات، حکومت سندھ
رابطہ: 9924020-0300