اس تصویر میں کیا چیز غائب ہے؟ شہزاد رائے کا سوال

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں سے ایک سوال کر ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی ایک سیاہ بیک گراؤنڈ کے ساتھ تصویر اپلوڈ کی جس میں وہ خود بھی سیاہ لباس ہی پہنے ہوئے ہیں۔

بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے کیپشن میں شہزاد رائے نے لکھا کہ اس تصویر میں کیا چیز غائب ہے؟ اور ساتھ ہی لکھا کہ اندازے لگائیں۔

اس کے جواب میں شہزاد رائے کے مداحوں کا تانتا بندھ گیا
کسی نے کہا کہ شہزاد رائے کی اس تصویر میں عمر کی کمی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ نویں جماعت میں تھیں تو اُن کا مشہور زمانہ گانا ’سالی تو مانی نہیں‘ ریلیز ہوا تھا۔ اب انکا ایک بچہ بھی ہے اور شہزاد رائے اب تک بلکل ویسے ہی جوان ہیں
نتاشہ کنڈی کے جواب میں شہزاد رائے نے جواب دیا کہ ’آپ بلکل درست کہہ رہی ہیں میڈم