دستبردار نہیں ہونگا آپ ڈراپ کر دیں، سرفراز کا پی سی بی کو جواب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی دستبردار ہونے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈراپ کر دیا جائے دستبردار نہیں ہوں گا۔

ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آج صبح پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات کی جس میں وسیم خان نے سرفراز احمد کو دستبردار ہونے کے لیے کہا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں سرفراز احمد نے وسیم خان کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ انہیں ڈراپ کر دیا جائے وہ دستبردار نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سرفراز کی جانب سے پی سی بی چیف ایگزیکٹیو کو انکار کرنے پر انہیں اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے
واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق کپتان سرفراز احمد سے کہا کہ فارم بحال کر کے آپ واپس آسکتے ہیں۔