شہباز شریف کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان، ملک میں جلد سے جلد نئے انتخابات کا مطالبہ

 مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر میدان میں فیل ہو چکی، اسے گھر جانا ہوگا۔
تففصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف احتجاج پر مشاورت کی گئی۔ ن لیگی صدر نے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اکتیس اکتوبر کو جلسے میں مطالبات پیش کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، عوام مہنگی ادویات سے پریشان ہیں، پورے ملک میں کاروبار بند ہیں۔ آج جو کچھ ہو رہا ہے، وہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے اور نئے انتخابات ہونے چاہیں۔ آزادی مارچ سے متعلق نواز شریف کی ہدایات ہمیں ملیں گی۔ 31 اکتوبر کو جلسہ میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں