ی سی بی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کپتانوں کے ناموں کا اعلان کردیا اظہر علی دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ کپتان مقرر،بابر اعظم ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد ہوں گے

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیا۔دورہ آسٹریلیا کےلئے سرفراز احمد کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کے سپرد کردی گئی ہے ۔گرین شرٹس کی 27 اکتوبر کو سڈنی روانگی کا پلان ہے، اس دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے جسکے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔
یصل آباد میں موجود ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق کی سربراہی میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے اس اہم دورے کےلئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے آسٹریلیا کےخلاف2 ٹیسٹ میچوں کےلئے سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کر دی گئی ہے ،پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کے لیے ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا