اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا جبکہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی آج سہ پہر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ اظہر علی نے ٹیسٹ کئیر یر کا آغاز 2010 آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے کیا تھا، انہوں نے 73 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اظہر علی نے 139 اننگز میں 5669 رنز اسکور کئے جبکہ 15 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بنائیں ۔

اظہر علی نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت بھی کی، ان کی قیادت میں کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

اظہر علی نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، ان کی قیادت میں پاکستان نے 30 ون ڈے میچز کھیلے ۔ان کی قیادت میں پاکستان کو 12 میں فتح اور 18 میچز میں شکست ہوئی