پاک بھارت سیریز پر گنگولی نے کیا کہا؟

بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کیوں نہیں ہورہی یہ سوال بھارتی وزیر اعظم مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کے لئے دونوں ممالک کے سربراہان کی اجازت درکار ہے
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی رواں ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالیں گے
ایک حالیہ انٹرویو میں ساروو گنگولی سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے سوال کیا گیا تو گنگولی نے کہا کہ سیریز کیوں نہیں ہورہی؟ اس کا جواب تو نریندی مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے شائقین چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز ہو، لیکن سیریز دونوں حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہے۔
پاکستان او ر بھارت کے درمیان آخری بار دو طرفہ سیریز 2012 میں ہوئی تھی جب بھارت نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کی تھی