واٹربورڈ کے نائنتھ مائلز کارساز کے دفتر میںمرکزی ایمرجنسی سینٹر قائم

کراچی (     ) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کی جانب سے اہم ایام میں شہر میںفراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے جاتے ہیں ،مختلف مذہبی ،فلاحی تنظیموں اور مکاتب فکر کے علاوہ منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی واٹربورڈ کے ان اقدامات کو سراہا جاتا ہے ، اس سال بھی چہلم شہداءکربلا کے موقع پر واٹربورڈ مجالس کے مقامات ،امام بارگاہوں ،مساجد ،جلوس کی گزرگاہوں پر قائم سبیلوں اور کیمپس سمیت شہر بھر میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرے گا ، شہداءکربلا کے چہلم کے موقع پرواٹربورڈ افسران کو فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی اقداما ت کی ہدایت کردی گئی ہیں ،، واٹربورڈ جلوس کی گزرگاہ،نماز ظہرین کے وقت نمازیوں کے وضو اورجلوس کے راستوں پر لگائی گئی سبیلوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا،امام بارگاہوںکو بوقت ضرورت فوری پانی کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی سینٹر قائم کیا جائے گا ،وہ خود بھی چہلم کے جلوس میں شرکت کرکے فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں گے ، شعبہ فراہمی ونکاسی آب کے تمام ملازمین کو انتہائی مستعداور شہری وضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کا پابند کردیاگیاہے تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے چہلم شہداءکربلا کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈنے شہرخصوصاً چہلم کے جلوسوں کے شرکاء،امام بارگاہوں،سبیلوں اور مساجد کو فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات کیلئے شعبہ سیوریج و واٹر کے تمام ملازمین کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ، انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل سردار شاہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر واٹربورڈ کے نائنتھ مائلز کارساز کے دفتر میںمرکزی ایمرجنسی سینٹر قائم کیا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ چہلم کے موقع پر مرکزی ایمرجنسی سینٹر میں موجود رہیں گے اور فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں ،جلوس ،سبیلوں کی انتظامیہ کی شکایات خود سنیں گے اور ان پر فوری عملددرآمد کرائیں گے،انہوںنے کہا کہ جلوس کے شرکاء، سبیلوں اور نماز ظہرین کے نمازیوں کو وضو کیلئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،انہوں نے تمام چیف انجینئرز اور ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پرڈیوٹی پر حاضراور شہری وضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں شہریوں کو پانی ونکاسی آب کی سہولیات کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے،جلوس کی گزرگاہوں کی جلوس برآمد ہونے سے قبل علاقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر عملے سے ساتھ معائنہ کریں ،اس کے علاوہ نکاسی آ ب کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹربورڈ کی سیورکلینگ ،جیٹنگ اور راڈنگ مشینوں کو بھی تیار رکھا جائے،کھلے مین ہولز پر مین ہولزکورز اور رنگ سلیب رکھے جائیں ۔ جمعرات17اکتوبر2019 کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کو کراچی کی طلب کے مقابلے میںصرف 44فیصدپانی دستیاب ہے ، کراچی دنیا کا دوسرا شہر ہے جس کے مکینوں کیلئے 150کلومیٹر سے زائد فاصلے سے پانی لایا جاتا ہے ،شہر کی بڑھتی آبادی کے باعث دن بدن پانی کی طلب و رسد میں فرق بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود واٹربور شہر کے دوردراز خصوصاً بلندی پر واقع علاقوں تک ڈدستیاب پانی کی فراہمی ومنصفانہ تقسیم یقینی بنارہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ سے سینئرمنیجمنٹ کا کورس کرنے والے مختلف اداروں کے افسران کو فراہمی ونکاسی آب سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،بریفنگ میںایڈیشنل سیکریٹری قانون آزادکشمیر راجہ زاہد محمود ،ڈائریکٹرنیب اسلام آبادشفقت محمود ،ڈائریکٹرانفارمیشن ڈاکٹر مریم شیخ،،ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب کراچی جاوید احمد اور دیگر نے شرکت کی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اس ضمن میں واٹربورڈکو سندھ حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کابھرپورتعاون ورہنمائی حاصل ہے ،واٹربورڈکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنوں پر دیوہیکل پمپس نصب ہیں،ان پربجلی کا کثیرخر چ آتا ہے، واٹربورڈکے بجلی کے بل ہر ماہ حکومت سندھ ادا کرتی ہے ،واٹربورڈ سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے کئی منصوبوںپر کام کررہا ہے،ان کی تکمیل سے شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی ،انہوں نے بتایاکہ واٹربورڈ کی جانب سے شہر میں نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ،سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے بھی کئی قابل ذکر کام کیئے جارہے ہیں،انہوں نے بتایاکہ واٹربورڈ کے بلنگ سسٹم کو بھی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے بنا ،جس سے صارفین واٹربورڈ کو بلوں کی ادائیگی ،بلوں اور واجبات سے متعلق فوری معلومات کے علاوہ بلوں کی اقساط کی سہولیات بھی بہم پہنچائی جارہی ہیں بعدازاں رکن سندھ اسمبلی ربستان خان کی قیاد ت میں آنے والے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈکی بہتر حکمت عملی کے باعث شہریوںکودرپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا جلد خاتمہ ممکن ہورہاہے ، انہوںنے کہا کہ شہر کے تمام اضلاع میں واٹربورڈکے افسران اور عملہ رات دن شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کام کررہے ہیں اور میںخود ان تمام امور کی نگرانی کرتا ہوں،انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے حب کینال خصوصاً حب کینال کے سنگلاخ حصہ کی صفائی کا مشکل ترین کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.10.19 ´(29,17, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں