کیٹ مڈلٹن نے جو ڈوپٹہ اوڑھ رکھا تھا وہ بونینزا سترنگی کا تھا

بونینزا سترنگی کے ای کامرس کی سینئر مینیجر ندا صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے وقت کیٹ مڈلٹن نے جو ڈوپٹہ اوڑھ رکھا تھا وہ بونینزا سترنگی کا تھا اور وہ ان کے پاس ہے اس کا علم ان کی ٹیم کو تب ہوا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن کی تصاویر دیکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ تصویریں سوشل میڈیا پر آتے ہی انہوں نے کراچی کی تمام دکانوں سے اس ڈوپٹے کا سٹاک منگوا کر اسے بونینزا سترنگی کی ویب سائٹ پر فروخت کرنے کے لیے ڈال دیا۔ ’اس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر تقریباً تمام سٹاک فروخت ہو گیا-ادی کے کیک کی تیاری میں دو ماہ لگ گئے
اسلام آباد کے سکولوں کے دورے کے دوران کیٹ نے نیلے رنگ کا جوڑا پہنا تھا وہ کراچی کی ڈیزائنر ماہین خان کا تھا۔ اس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ کیٹ کی تصاویر گردش کرنے کے بعد سے اس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔
تاہم اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی ملک سے بات کرے ہوئے ماہین خان کا کہنا تھا کہ کیٹ نے جو نیلا جوڑا پہنا تھا وہ ان کے پاس اس نوعیت کا ایک ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کاروباری ماڈل مختلف ہے تو ان کے پاس کسی جوڑے کے متعدد پیس سٹاک میں نہیں ہوتے۔
انہوں نے اس بارے میں مزید بتایا کہ کیٹ کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سے ان کو بہت سے آرڈر موصول ہو رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر برطانیہ سے ہیں۔
اس کے علاوہ جن دو لباس میں کیٹ کی زیادہ تر تصاویر گردش کر رہی ہیں ان میں سے دو بیرون ملک کی برانڈز کے ہیں، جن میں سے ایک ان کے جہاز سے اترتے وقت کا ہے اور دوسرا پاکستان مانومنٹ کے دورے کے وقت کا۔
دیکھا جائے تو کیٹ نے پاکستان آنے سے قبل ہی پاکستانی فیشن کے حلقوں میں جوش و ولولہ پھیلا دیا تھا، جب انہوں نے پرنس کرین آغا خان سے ملاقات کے موقع پر پاکستانی برانڈ زین کے کانوں کے بندے پہنے تھے۔ urdu-news-report

اپنا تبصرہ بھیجیں