بابر اعظم کے لاجواب شاٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا بابر اعظم کی صرف 59 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دھار اننگز پر مداح خوشی سے نہال

یصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کے اپنی سنچری کے دوران کور ڈرائیو پر مارے گئے چھکے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
وں تو بابر اعظم اپنی ورسٹائل بلے بازی کی بدولت جانے جاتے ہیں مگر باہر جاتی ہوئی گیند کو بیک فٹ پر ہو کر کور ڈرائیو پر بائونڈری سے باہر پھینکنے کا ان کا یہ شاٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

بابر اعظم نے یہ بے مثال شاٹ سینٹرل پنجاب کی اننگز کے چھٹے اوور میں مارا جب فاسٹبائولر انور علی گیند کرا رہے تھے۔یہی وجہ ہے کہ گرا?نڈ میں بیٹھے شائقین ابھی ان کے اس شاٹ پر داد دے ہی رہے تھے کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیائے کرکٹ میں اس شاٹ کے چرچے شروع ہوگئے