سپرہائی وے واقعہ کیا بتدائی معلومات

سپرہائیوےواقعہکیابتدائیمعلومات کراچی سے ٹرالر ڈرائیوروں مال لوڈ کیا اور سپر ہائی وے پر پہنچے تو ٹریفک پولیس نے انہیں روک لیا اور کہا کہ گاڑیوں میں وزن مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ ٹریفک والوں نے 12 ہزار روپے لیکر ان کو آگے جانے دیا مگر کاٹھور پہنچ کر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور پھر پیسوں کا مطالبہ کیا۔ ڈرائیوروں نے کہا کہ ابھی 12 ہزار ادھر دے کر آئے ہیں۔ اتنے پیسے آپ لوگوں کو دے کر ہم کیا کمائیں گے۔ایف ڈبلیو او نے پیسہ نہ دینے پر انہیں تین دن تک سڑک پر روکے رکھا اور لگ بھگ 400 گاڑیاں قطار میں لگ گئیں۔ آج تمام ڈرائیوروں نے سڑک پر احتجاج کیا جس پر اہلکاروں نے ان پر اسٹریٹ فائرنگ کردی جس میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہیں-
وزیر اعلی سندھ کی ایڈیشنل آئی جی کو کاٹھوڑ میں 3 افراد کی ہلاکت کی فوری ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی واقعہ کی غیر  جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت۔
وزیر اعلیٰ کی سیکریٹری صحت کو زخمی ہونے والوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایات۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبائی وزیر مرتضی بلوچ اور رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کو متاثرین سے فوری رابطے کی ہدایت
 گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کاٹھور موڑ پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں پر تعزیت اور افسوس کا اظہار   * آئی جی سندھ پولیس سے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب۔  * کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔ گورنر سندھ کی ہدایت * زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت * لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر سندھ-
رکن سندھ اسمبلی و صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا سپر ہائی وے پر پیش آنے والے واقعے کی سخت الفاظ میں مزمت  اِیف ڈبلیو او،موٹر وے پولیس  اور رینجرز کی فائرنگ سے ٹرالر کے 6 ڈرائیورز ہلاک اور 8ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں،ملک شہزاد اعوان  ٹرانسپورٹرز کو لاوارث نہ سمجھا جائے ٹرانسپوٹرز کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے، ملک شہزاد اعوان اضافی وزن کی وجہ سے موٹر وے پولیس نے کچھ گاڑیاں چند دنوں سےروکی ہوئی تھی، چیئر مین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نثار حسین جعفری موٹر وے پولیس نے پیسے لے کر چند گاڑیوں کو جانے دیا جس پر ڈرائیور سراپا احتجاج تھے، نثار حسین جعفری  جس پر ایف ڈبلیو نے رینجرز کو طلب کیا اور بعد ازاں ہنگامہ آرائی ہوئی، نثار حسین جعفری  رینجرز اور ایف ڈبلیو سے یہ امید نہیں تھی ٹرانسپورٹر کے ساتھ کھڑے ہیں، ٹرانسپورٹرز کو انصاف دلوائینگے، ملک شہزاد اعوان  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطے میں ہوں، ملک شہزاد اعوان  مرحومین کو انصاف دلوائینگے اور انکے نقصان کا ازالہ کرینگے، ملک شہزاد اعوان


اپنا تبصرہ بھیجیں