علی ظفر کا نیا گانا لیلا اور لیلا

پاکستانی گلوکاراور ادادارعلی ظفر کا نیا گانا لیلا اور لیلا ریلیز ہوگیا ہے جو بنیادی طور پر بلوچی زبان میں گایا گیا لوک گیت ہے۔
اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ علی ظفر نے اس گانے میں اپنی ایک بارہ سالہ مداح عروج فاطمہ کو بھی اپنا شریک آواز بنایا ہے۔
عروج صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اس خواہش کا اظہارخود علی ظفر سے کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ایک گانا گانا چاہتی ہیں۔
علی ظفر نے عروج کی خواہش کو پورا کیا اور “لیلا او لیلا” کو اپنی اور عروج کی آواز میں ریکارڈ کرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں