وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے امریکن کونسل جنرل روبرٹ سلبرسٹین (Robert Silberstein) نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے امریکن کونسل جنرل روبرٹ سلبرسٹین (Robert Silberstein) نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔  ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں بالخصوص صوبہ سندھ میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری منصوبوں، صحت، تعلیم سمیت دیگر میں کی جانے والی اصلاحات اور تھرپارکر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئی۔  وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے امریکن کونسل جنرل کو محکمہ محنت میں سوشل سیکورٹی یونیورسلائیزیشن کے حوالے سے سندھ حکومت اور محکمہ محنت کی جانب سے جاری کام سے آگاہ کیا. سندھ حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے سوشل سیکورٹی یونیورسلائزیشن پر کام کا آغاز کرچکی ہے. سعید غنی صوبائی وزیر نے سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکرکی ترقی اور یہاں کے بنیادی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں سے بھی کونسل جنرل کو آگاہ کیا۔  کراچی سمیت صوبے بھر میں صحت کی سہولیات بالخصوص امراض قلب، جگر کی پیوند کاری، کینسر، گردوں سمیت دیگر کے مفت علاج کی سہولیات کے لئے این آئی سی وی ڈی کے قیام اور ان کے صوبے بھر میں یونٹس کے تیزی میں کئے جانے والے اضافے سمیت دیگر سے بھی آگاہ کیا۔  امریکن کونسل جنرل نے سندھ حکومت اور بالخصوص صوبائی وزیر کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا. اس وقت صوبہ سندھ میں جس طرح سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ امریکن کونسل جنرل ملاقات میں یو ایس قونصلیٹ کے پولیٹیکل یونٹ چیف نیل ایم۔ فلپس (Neil M. Phillips) اور پولیٹیکل اسپیشلسٹ قرۃ العین اسماعیل بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر سعید غنی امریکن کونسل جنرل روبرٹ سلبرسٹین (Robert Silberstein) اور دیگر مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ شال بھی پیش کی.  جاری کردہ: زبیر میمن، میڈیا کنسلٹینٹ، وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

اپنا تبصرہ بھیجیں