اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار

اداکارہ اُشنا شاہ کو پیزا بوائے سے غیر اخلاقی رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے رات گئے پیزا آرڈر کیا، جب ڈیلیوری کرنے پیزا بوائے آیا اور اُس نے میرے گھر کی بیل بجائی تو اُس وقت میرے پاس میری پالتو کُتیا (Pitbulls) تھی، میرے ہاتھوں میں پٹ بِل (Pitbulls) دیکھ کر پیزا بوائے خوف زدہ ہوگیا اور اُس لڑکے نے گھر کے اندر آنے سے منع کردیا
شنا شاہ نے لکھا کہ ’جب اُس لڑکے نے اندر آنے سے منع کیا تو میں نے اُس کو کہا کہ مرد بنیں، آپ ایک چار سال کی بچی نہیں ہیں، اپنے اندر مردانگی پیدا کریں۔‘

اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر وہ لڑکا سُکون سے گھر کے اندر آجاتا تو میری پالتو کُتیا اُس کو کچھ نہیں کہتی بلکہ اُس کو پیار کرتی
ہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے کسی کی حوصلہ افزائی نہیں کی لیکن جیسے ہی میں نے اُس کی مردانگی پر بات کی تو میرا پیزا اندر آگیا