ٹک ٹاک کی مدھوبالا‘ کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ مدھوبالا کی ہم شکل کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی ٹک ٹاک اسٹار پریانکا کنڈوال اپنی ویڈیوز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئیں، ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والی پریانکا کنڈوال بلکل بالی ووڈ اداکارہ مدھوبالا کی ہم شکل لگتی ہیں اور انٹرنیٹ صارفین نے اُن کو ’ٹک ٹاک کی مدھوبالا‘ کا نام دیا ہے
اُنہوں نے لکھاکہ ’یہ ویڈیوز میں نے بغیر سوچے سمجھے صرف تفریح کے لیے بنائی ہیں، آپ سب نے اِن کو سراہا اِس کے لیے شکریہ۔‘

واضح رہے کہ مدھوبالا 1960 اور 1970 کی خوبصورت بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اُنہوں نے نو سال کی عُمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور بالی ووڈ کی بے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے