شہریوں کو بھی واٹربورڈ سے تعاون کرنا ہوگا

کراچی (   )واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ شہر کے دوردراز علاقوںتک پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لارہا ہے ، سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے شہریوں کو بھی واٹربورڈ سے تعاون کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے آنے والے رکن اسمبلی شاہنواز جدون سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد ووفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کراچی کی طلب کے مقابلے میں نصف سے بھی کم پانی کی دستیابی کے باعث مسائل درپیش ہیں ، تاہم کثیرآبادی والے شہر کے دوردرازعلاقوںمیں قائم آبادیوں تک پانی کی فراہمی ومنصفانہ تقسیم ممکن بنائی جارہی ہے ، ناغہ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ،لائن لیکیجز کا خاتمہ بھی روزانہ کی بنیادوں پر کیا جارہا ہے اور بلند ی پر آباد علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے زیادہ استعدادکارکی حامل موٹریں ،پمپس اوربوسٹرز نصب کیلئے جارہے ہیں ،انہوںنے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنروں کے ذریعہ غریب آبادیوں ومساجد کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی مفت فراہمی بھی جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ سیوریج مسائل کے حل کیلئے بھی واٹربورڈ کا عملہ دن رات مصروف عمل ہے ،تاہم سیوریج مسائل کے حل کیلئے شہریوں کو بھی واٹربورڈ سے تعاون کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ شہری سیوریج لائنوں میں اورمین ہولز کے قریب کچرہ،عمارتی ملبہ ،لکڑیاں،کپڑے سمیت دیگر اشیاءپھینکنے سے گریز کریں ،اپنے گھروں ودفاترکے باورچی خانوں کی نالیوں پرمعیاری جالیاں نصب کریں ، نالیوںمیں ہڈیاں ،بچا ہوا کھانا خصوصاًسالن وچکنائی ڈالنے سے گریزکیا جائے ،زیر تعمیر مکانات کے فرش کی پالش کے دوران سیوریج لائنوں میں ڈالا جانے والا سیمنٹ ملا پانی سیوریج لائنوں کوچوک کردیتا ہے ،انہوںنے کہا کہ فلاحی وشہری تنظیمیںاور منتخب نمائندے اس ضمن میں شعور وآگاہی کیلئے باقاعدہ مہم چلائیں ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے حل کیلئے آنے والوں کے مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر موجود واٹربورڈ کے افسران و انجینئرز کو موقع پرہی ضروری احکامات جاری کیئے
کراچی (   )کراچی کو فراہمی آب کی بہتری کیلئے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کئے جانے والے امور کی انجام دہی کے بدھ16اکتوبرکو 16گھنٹے کیلئے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی بند رہے گی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ضروری امور انجام دے رہا ہے ،اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام سرانجام دیئے جائیں گے ،اس سبب بدھ 16اکتوبر کوصبح 11بجے سے کراچی کو دھابیجی کے 13پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دیگر 8پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیںگے ،کام کے دوران کراچی کوپانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی، واٹربورڈ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے پیش نظر وقت مقررہ سے قبل کام کی تکمیل کی کوشش کرے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں ۔ ہینڈآو ¿ٹ نمبر((26/pro/kwsb//15/10/19 رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں