قائداعظم محمد علی جناح کے سپاہی بابا شیر محمد انتقال کرگئ

 قائد اعظم محمد علی جناح کے سپاہی بابا شیر محمد انتقال کرگئے، بابا شیر محمدکی عمر 110برس تھی، بابا شیر محمد نے اڑھائی ماہ قائد اعظم کیلئے بطور گارڈ ڈیوٹی سرانجام دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سپاہی بابا شیر محمد 110برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ کل صبح 9 بجے فاروق آباد میں ادا کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بابا شیر محمد نے دوران پولیس ملازمت میں اڑھائی ماہ قائد اعظم کیلئے بطور گارڈ ڈیوٹی سرانجام دی۔ اسی طرح بابا شیر محمدنواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان مرحو م کے قریبی ساتھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں