شہر میں اسپتالوں سے نکلنے والا فضلہ سائنسی طریقے سےتلف نہ کیےجانے کاانکشاف مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں اسپتالوں سے نکلنے والا فضلہ سائنسی طریقے سےتلف نہ کیےجانے کاانکشاف ہوا ہے اس بات کا انکشاف مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا اجلاس کمشنر آفیس میں منعقد ہوا کمشنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ماحولیات، ڈی جی سیپا ، کمشنر کراچی اور اسپتالوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ بیشتر نجی وسرکاری اسپتالوں میں ہاسپٹل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کا نظام ہی موجود نہیں ہے اسپتالوں میں استعمال ہونیوالی سرنجز،ڈرپ،استعمال شدہ آلات جراحی کو غیر سائنسی طریقے سےری سائیکل کیاجانے لگا ہے مشیر محکمہ ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے نجی وسرکاری اسپتالوں میں فضلہ ٹھکانے لگانے کا نظام موجود نہ ہونے کا نوٹس لیا اور انہوں نے کراچی کےتمام نجی وسرکاری اسپتالوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی مشیر ماحولیات نے نجی وسرکاری اسپتالوں سےمہلک فضلہ جمع ہونے اور تلف کرنے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل ویسٹ کےغیر سائنسی طریفے سےتلف کیےجانے پرفوری کاروائی کی جائے مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے سائنسی طریقے سےفضلہ تلف نہ کرنیوالے نجی وسرکاری اسپتالوں   کےخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ تمام اسپتال اپنے انسنیریشن پلانٹس کی تنصیب کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی