لاہور سے شاہی جوڑ ا کو چترال جائے گا

لاہور سے شاہی جوڑ 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، دورہ چترال کے دوران شاہی مہمان چترال کے مقامی لوگوں سے ملیں گے، اسی روز شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے، برطانوی شاہی جوڑا رات کو واپس وفاقی دارلحکومت پہنچے گا، دورےکے آخری روز جمعہ کے دن شہزداہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا فیصل مسجد کا دورہ متوقع ہے۔

پہلی بار پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 18 اکتوبر کو بعد از دوپہر وطن واپس روانہ ہو جائیں گے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر پاکستانی قوم نے ان کے پر تپاک استقبال کی تیاریاں کیں ، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجا دیا گیا-
شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچ گئے۔ شاہی جوڑے کا طیارہ نور خان ایئر بیس اسلام آباد پر اتر گیا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، دفتر خارجہ کے حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدے داران نے شاہی جوڑے کا  پرتپاک استقبال کیا-37 سالہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین (کیٹ) الزبتھ مڈلٹن جنہیں بالترتیب ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کہا جاتا ہے، آج پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں