سندھ نے سنٹرل پنجاب کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد3 وکٹوں سے شکست دیدی خرم منظور کی نصف سنچری، اسد شفیق، سرفراز احمد اور انور علی کی شاندار بیٹنگ

قبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اوپنر خرم منظور نے نصف سنچری اسکور کی۔اسد شفیق، سرفراز احمد اور انور علی کی جارحانہ بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سندھ کی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے باوجود سنٹرل پنجاب کی حمد شہزاد 8 اور کامران اکمل 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے تاہم کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے اینڈ سیبھرپور مزاحمت کی۔

انہوں نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت قائم کی۔بابراعظم نے 59 گیندوں کاسامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 102 رنز اسکور کیے۔ 171 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنر کی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔یہ ان کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیسری سنچری ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل 34 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ اختتامی اوورز میں رضوان حسین کی15 گیندوں پر برق رفتار 31رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور انور علی نے 1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا
اننواب میں سندھ کی جانب سیاوپنر خرم منظور نے پراعتماد کھیل کا آغاز کیا۔ انہوں نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔جس کے بعد سندھ کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔اننگز کے وسط میں کپتان اسد شفیق نے 23 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سرفراز احمد نے 18گیندوں پر 30 جبکہ انور علی نے 10 گیندوں پر ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 19.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 3 جبکہ فہیم اشرف اور عثمان قادر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں پیر کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ناردرن اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گیگز کا آغاز متاثرکن نہ رہا اور محض 39 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئ