سینئر بیوروکریٹ محمد سہیل خان راجپوت کی کہانی

کم وقت میں مشکل ہدف کا حصول ممکن بنانے کا دوسرا نام محمد سہیل خان راجپوت ہے جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران اپنی ذہانت ،قابلیت ،صلاحیت اور محنت کی بدولت متعدد چیلنجوں کا مقابلہ کیا اور ہر بار کامیابی نے ان کے قدم چومے ۔وہ ایک تجربہ کار بیوروکریٹ ہیں وہ حکومت پاکستان میں اسلام آباد اور اس سے قبل صوبائی حکومت میں سندھ کے مختلف محکموں اور عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں سرکاری حلقوں میں ان کا ذکر انتہائی عزت اور احترام سے کیا جاتا ہے ۔ ان کا شمار ایسے سینئر سول سرونٹ کے طور پر ہوتا ہے جسے فنانشل مینجمنٹ اور پروجیکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ میں زبردست مہارت اور عبور حاصل ہے پاکستان کی سول سروس میں پچیس سالہ خدمات کا تجربہ ان کی قابلیت اور ذہانت کاپتا دیتا ہے جس کے دوران انہوں نے ظفر صو بائی سطح پر حکومتی مالی امور اور مختلف نوعیت کے متعدد ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی دیکھ بھال کی اور عمدہ خدمات پر اپنی شناخت بنائی ۔ آپ کے لیے یہ بات حیران کن ہوگی کہ محمد سہیل خان راجپوت نے سول سروس کا رخ کرنے سے قبل لیاقت میڈیکل کالج جا م شوروسے  انیس سو اٹھاسی میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے کراچی سے 2004 میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویٹ ڈپلومہ کیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے امریکہ کے شہر نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے اکنامکس پالیسی مینجمنٹ ود  فوکس ان انٹرنیشنل انرجی مینجمنٹ میں ایم پی اے کیا ۔ انہوں نے ورلڈ بینک کی انٹرن شپ کے تحت نارتھ کیرولینا کی  یونیورسٹی چیپل ہل اینڈ د ی ڈیوک یونیورسٹی سے  اکیڈمک  کورسز اٹینڈ کئے تو ان کی لیڈرشپ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی جانب سے ہوبرٹ ایچ ہمفری فیلوشپ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ پاکستان میں سول سروسز کیریئر کے دوران انہیں سول سروسز اکیڈمی لاہور ۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور ۔یونیورسٹی آف برمنگھم انگلینڈ اور جوائنٹ ویانا انسٹیٹیوٹ ویانا آسٹریا سے ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع بھی ملا ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ محمد سہیل خان راجپوت کی اصل مہارت کے مشہور شعبے پبلک فنانس مینجمنٹ اور پروجیکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ ہیں بالخصوص انرجی سیکٹر میں انکی کافی مہارت ہے انہوں نے مقررہ وقت بلکہ کم ترین وقت میں مشکل ترین اہداف کا حصول ممکن بنا کر اپنی قابلیت اور مہارت کو ثابت کیا ۔ان کی نمایاں کامیابیوں میں  تھر کول مائنگ اینڈ پاور پروجیکٹ ۔حکومت سندھ کی مالی حالت کو مستحکم بنانا ۔فنانشل مینجمنٹ ۔چیف منسٹر سیکریٹریٹ سندھ نے رو بسٹ ڈلیوری اینڈ مانیٹرنگ سسٹم کا قیام ۔ نمایاں ہیں ۔بنیادی طور پر محمد سہیل خان راجپوت ایک شریف ہمدرد اور مخلص انسان ہیں وہ دوسروں کے ساتھ محبت شفقت مہربانی اور حسن سلوک سے پیش آتے ہیں صاف گو اور دوٹوک گفتگو کے عادی ہیں ۔اعلی اخلاقی اقدار ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کی عکاس ہیں۔وہ  خوش مزاج اور خوش لباس ہیں ۔انہوں نے حیدرآباد سے کراچی اور دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے حوالے سے کامیابیاں ترقی کا جوسفر طے کیا وہ نئی منازل اور نئے سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے جاری ہے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام ان کی مزید نیک نامی اور کامیابی کے لئے دعا گو ہے ۔jeeveypakistan۔com


اپنا تبصرہ بھیجیں