موجودہ حکومت مستحق طبقات کی کفالت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے

موجودہ حکومت مستحق طبقات کی کفالت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے’جمشیداقبال،مسرت چیمہ صاحب ثروت شخصیات اس طرح کے اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں ‘کاشانہ میں بے سہارا بچیوںکے ہمراہ بیٹے کی سالگرہ کی تقریب انعقاد لاہور(                   )محروم طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کر نا بہت بڑی نیکی ہے،موجودہ حکومت مستحق طبقات کی کفالت کو اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور اس کے  لئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی ،صاحب ثروت شخصیات کے اس طرح کے اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں رہائش پذیر بے سہارا بچیوں کے ہمراہ اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ ،مسرت جمشید چیمہ اور دیگر مہمانوں نے کاشانہ ہوم کی بچیوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا اوربچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اس طرح کی سر گرمیوں سے آنے والی نسلوں کی تربیت ہوتی ہے او روسائل رکھنے والے خاندانوں کے بچوں میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے محروم اورپسے طبقات کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے ،احساس پروگرام ،پناہ گاہوں او رلنگرخانوںکا منصوبہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کاشانہ ہوم کی انتظامیہ اور رہائش پذیر بچیوں کو یقین دلایا کہ تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبا ت کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جاری کردہ میڈیا سیل


اپنا تبصرہ بھیجیں