کراچی کو مسائل کے بہران سے نکال نے کے لئے مظبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے-

کراچی کو مسائل کے بہران سے نکال نے کے لئے مظبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے مشرف نے  ”اختیارات گھر کی دہلیز پر ”کی بنیاد پر بلدیاتی نظام نافذ کیا۔طاہر حسین کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سیکرٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے کہا ہے کے آج کراچی ایک لوارث شہر کی تصویر بنا ہوا ہے اور شہر میں جگہ جگہ کوڑے کڑکٹ کے ڈھیر نظر آتے ہیں تعلیم صحت علاج کی بنیادی سہولتوں جیسے مسائل کا ناختم ہونے والا سلسلہ اس شہر میں قائم ہے صوبائی حکومتیں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کے مظبوط اور بااختیار بلدیاتی ادارے ان حکومتوں کو ہی دوام بخشتے اور ان کے کاموں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پرویز مشرف نے ختیارات گھر کی دہلیز پرکی بنیاد پر جو بلدیاتی نظام نافذکیا تھا اس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے سربراہ بااختیار ہو گئے تھے۔اسی وجہ سے سندھ سمیت کراچی میں بی پناہ ترقیاتی کام اور سحت تعلیم سمیت تمام اداروں میں عوام کو ریلیف ملا تھا اور کراچی دنیا کے گیارہ تیزی سے ترقی کرنے والے شہر کی رینکنگ میں شمارکیا جا رہاتھااور یہ وہ دور تھا جب کراچی سمیت ملک ترقی کی رہ پر گامزن تھا اور عوام خوشحالی کی زندگی بصر کر رہے تھے۔دوبارہ اس دور میں جانے کے لئے پرویز مشرف کا قائم کردہ بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں